![]() |
| Tum Mujay Achi Lagti Hu (Amjad Islam Amjad) |
تم مجھے اچھی لگتی ہو
بس تم مجھے اچھی لگتی ہو
تم اتنی سندر ہو کہ نہیں
تمہیں ایک نظر جو دیکھے وہ
سدھ بدھ بھولے مد ہوش رہے
بس تم مجھے اچھی لگتی ہو
تم ہنس دو تو موسم بد لیں
تم جاگو تو دنیا جاگے
جھلمل جھلمل منظر ہوں سب
او ر نہ سوجھے کچھ آگے
بس تم کو دیکھیں دیکھتے جائیں
معلوم نہیں اتنی پیاری ہو کہ نہیں
اتنی سند ر ہو کہ نہیں
بس تم مجھے اچھی لگتی ہو

No comments:
Post a Comment