![]() |
| Meri Raaten Teri Yadon Sy Saji Rehti Hain ( Amjad Islam Amjad) |
میری راتیں تیری یادوں سے سجی رہتی ہیں
میری سانسیں تیرے خوشبو سے بسی رہتی ہیں
میری آنکھو ں میں تیر ا سپنا سجا رہتا ہے
ہا ں میرے دل میں تیرا عکس بسا رہتا ہے
اس طرح میرے دل کے بہت پاس ہو تم
جس طرح پاس ہی شہ رگ کے خدا رہتا ہے
تم کو معلوم بھی شاید کبھی ہو کہ نہ ہو
میرے آنگن میں لگے پھول گواہی دیں گے
میں نے عرصے سے کسی پھول کو دیکھا بھی نہیں
تجھ کو سوچا ہے تو پھر تجھ کو ہی سوچا ہے فقط
تیرے سوا کسی اور کو سوچا بھی نہیں
تم کو معلوم بھی شاید کبھی ہو کہ نہ ہو

No comments:
Post a Comment