![]() |
| Te Ho Gaya Hai Masla Jab Intasab Ka (Anwar Maqsood) |
طے ہو گیا ہے مئسلہ جب انتساب کا
اب یہ بھی کوئی کام ہے لکھنا کتاب کا
کھایا ہے سیر ہو کے خیالی پلاو آج
پانی پھر اس کے بعد پیا ہے سر اب کا
دیکھی ہے ایک فلم پرانی تو یوں لگا
جیسے کہ کوئی کا م کیا ہے ثواب کا
شو گر نہ ہو کسی بھی مسلماں کو اے خدا
مشکل سا اک سوال ہے یہ بھی حساب کا
انور میری نظر کو یہ کس کی نظر لگی
گو بھی کا پھول مجھ کو لگے ہے گلاب کا

No comments:
Post a Comment